اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیگ مرحلے کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پلیئنگ الیون
ہوم سائیڈ نے اپنی لائن اپ میں دو تبدیلیاں کیں کیونکہ محمد حسنین اور سعود شکیل نے بالترتیب زخمی حارث رؤف اور مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام کی جگہ لی۔
پاکستان: فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (کپتان) طیب طاہر، سلمان آغا، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین، ابرار احمد۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مجموعی طور پر 86 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں ان میں سے گرین شرٹس نے 33 جبکہ پروٹیز نے 52 بار فتح حاصل کی ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔