Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsامریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل ریاست کی...

امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل ریاست کی ” رکنیت” سے متعلق درخواست ویٹو کردی

Published on

امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل ریاست کی ” رکنیت” سے متعلق درخواست ویٹو کردی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی کونسل کے ارکان کی اکثریت کی حمایت کے باوجود فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق قرارداد منظور نہ ہوسکی، امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ میں رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کردی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق اجلاس میں سلامتی کونسل کے 12 ارکان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کی تھی تاہم امریکا نے رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کردی۔

خبرایجنسی کے مطابق فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق قراردار پر برطانیہ اور سوئیزرلینڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

فلسطینی ایوان صدر نےامریکی ویٹو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا درخواست ویٹو کرنے کا اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی ہے، امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

فلسطینی مندوب ریاد منصور نے جذباتی انداز اپناتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے عزم کوشکست نہیں دی جاسکتی، ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا کی جانب سے درخواست ویٹو کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی قرار دیا۔

حماس نے بھی امریکی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکا کے اس اقدام سے متعلق پہلے سے خدشہ تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج سلامتی کونسل میں شرمناک تجویز مسترد کردی گئی۔

قرار داد کا مسودہ پیش کرنے والے کونسل کے رکن ملک الجزائر کے اقوام متحدہ میں سفیر امر بیندجمہ نے کہا کہ فلسطین کی رکنیت کی سفارش کی بھرپور حمایت سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینیوں کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ جس پر امریکا کہہ چکا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اقوام متحدہ میں نہیں بلکہ فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے ۔

کونسل کی قرارداد منظور کرنے کے لیے اس کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور امریکا، برطانیہ، فرانس، روس یا چین کی طرف سے کوئی ویٹو نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو 2012 سے اقوامِ متحدہ میں غیر رکن مبصر کا درجہ تو حاصل ہے لیکن رکنیت نہیں دی گئی، سلامتی کونسل کے 193 میں سے 140 رکن ممالک فلسطین کو تسلیم کرچکے ہیں۔

تاہم اقوام متحدہ کا ایک مکمل رکن بننےکی درخواست کو سلامتی کونسل سے منظوری کے بعد جنرل اسمبلی میں کم از کم دو تہائی ووٹوں سے منظوری درکار ہے۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this