Wednesday, November 27, 2024
Homeبین الاقوامیترک حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو...

ترک حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو بلاک کردیا

Published on

spot_img

ترک حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو بلاک کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے انسٹاگرام بلاک کرنےکی وجہ واضح نہیں کی لیکن ملک بھر میں انسٹاگرام موبائل ایپلیکیشن بلاک کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ میں انسٹاگرام بلاک کرنےکا حکم ترک انفارمیشن ٹیکنالوجیز اورکیمونی کیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔

یہ اقدام بدھ کے روز ترک کمیونی کیشن عہدیدار فرحتین التون کے تبصروں کے بعد کیا گیا ہے جنہوں نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر تعزیتی پوسٹیں بلاک کرنے پر انسٹاگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا تھا کہ یہ خالص سینسر شپ ہے، انسٹاگرام نے اپنی کارروائی کے لیے کسی پالیسی کی خلاف ورزی کا حوالہ نہیں دیا۔

تاہم ترکیہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پابندی یا التون کے تبصروں پر میٹا کی جانب سے کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this