Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹسلیکشن کمیٹی نےانگلینڈ، آئرلینڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان...

سلیکشن کمیٹی نےانگلینڈ، آئرلینڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے جمعرات کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور حسن علی اور آل راؤنڈر سلمان آغا نے ٹیم میں واپسی کی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ بننے والے اسپنر اسامہ میر اور فاسٹ بولر زمان خان کو اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ کو کم کر کے 15 کھلاڑیوں تک کر دیا جائے گا جو 22 مئی کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد یکم جون سے شروع ہوگا۔

آئرلینڈ اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی پاکستانی اسکواڈ

بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان

پی سی بی نے محمد رضوان، حارث رؤف، اعظم خان اور عرفان خان سمیت چار کرکٹرز کے بارے میں انجری اپ ڈیٹ بھی فراہم کی۔

پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ حارث رؤف اور وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کو انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی سے باہر کر دیا گیا تھا جب کہ مڈل آرڈر بلے باز محمد عرفان خان اور وکٹ کیپر/بلے باز محمد رضوان کو لاہور میں ہونے والے دو ٹی ٹوئنٹی میں انجری کی وجہ سے آرام دیا گیا تھا۔

چاروں کرکٹرز کا منگل کی سہ پہر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس کا جائزہ لیا جس میں نمایاں بہتری دکھائی دے رہی ہے اس پیشرفت نے پی سی بی میڈیکل پینل اور ٹیم مینجمنٹ کو سات ٹی ٹوئنٹی کے دوران ان کی ممکنہ دستیابی کے حوالے سے اعتماد اور حوصلہ دیا ہے۔

ٹیم لاہور میں 4 سے 6 مئی تک تین روزہ تربیتی کیمپ کے بعد 7 مئی کو ڈبلن روانہ ہوگی۔

پاکستان کے آئندہ میچوں کا شیڈول

آئرلینڈ کا دورہ

مئی10: کلونٹارف میں پہلا ٹی ٹوئنٹی

مئی12: کلونٹارف میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی

مئی14: کلونٹارف میں تیسرا ٹی ٹوئنٹی

دورہ انگلینڈ

مئی22: لیڈز میں پہلا ٹی ٹوئنٹی

مئی25: برمنگھم میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی

مئی28: کارڈف میں تیسرا ٹی ٹوئنٹی

مئی30: اوول میں چوتھا ٹی ٹوئنٹی

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...