Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

اقوام متحدہ کےجنرل سیکرٹری کا عمران خان کے معاملے میں ‘مثبت تبدیلی’ پر زور

1 minute read
Copy of feature photo (3)

اقوام متحدہ کےجنرل سیکرٹری کا عمران خان کے معاملے میں ‘مثبت تبدیلی’ پر زور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کے حالات تعمیری طور پر تبدیل ہوں گے۔

گوٹیریس کے ترجمان نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران اٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل موجودہ سیاسی صورتحال، عمران خان کی موجودہ صورتحال کو زیادہ مثبت انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

عمران خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی گزشتہ اگست سے جیل میں ہیں اور انہیں فروری میں ہونے والے قومی انتخابات سے قبل کچھ مقدمات میں سزا سنائی گئی تھی جبکہ انکی جماعت کا دعویٰ ہے کہ یہ الزامات ان کی اقتدار میں واپسی کو ناکام بنانے کے لیے سیاسی طور پر محرک تھے۔

یو این ڈبلیو جی اے ڈی نے پیر کو جاری کردہ ایک رائے میں کہا کہ عمران خان کی نظربندی من مانی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں بند سیاستدان کو فوری رہا کیا جانا چاہیے۔

صوابدیدی حراست سے متعلق جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے گروپ نے کہاکہ عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے .

منگل کو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے خان کی گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمات کو پاکستان کا “اندرونی معاملہ” قرار دیا۔

وزیر قانون نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا، “پی ٹی آئی کے بانی کو ملک کے آئین و قانون اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں۔”

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ایک سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میں تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ایک آزاد ریاست کے طور پر پاکستان میں عدالتیں آئین اور موجودہ قوانین کا نفاذ کرتی ہیں۔

Tags: اقوام متحدہ ترجمان اسٹیفن ڈوجارک سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس عمران خان

Post navigation

Previous: وزیراعظم نے پاکستان، ترکی اور آذربائیجان اقتصادی و تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے سہ فریقی طریقہ کار تجویز کردیا
Next: پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے ’ایف این 6 میزائلز‘ کا کامیاب تجربہ

Mohsin Naqvi meets US officials, stresses further strengthening counter-terrorism cooperation
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

محسن نقوی کی امریکی حکام سے ملاقات، انسدادِ دہشتگردی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

یہ بھی پڑہیے

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، اپنے دفاع کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں

Iran warns Trump administration, American people will now pay the economic price
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے

Major operation in Africa, US and Nigerian forces kill ISIS leader
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

افریقہ میں بڑا آپریشن، امریکی اور نائجیرین فورسز نے داعش رہنما کو ہلاک کر دیا

PCB announces squad for ICC Women's T20 World Cup 2026-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے اسکواڈکا اعلان کر دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، اپنے دفاع کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں

Iran warns Trump administration, American people will now pay the economic price
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے

Major operation in Africa, US and Nigerian forces kill ISIS leader
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

افریقہ میں بڑا آپریشن، امریکی اور نائجیرین فورسز نے داعش رہنما کو ہلاک کر دیا

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.