Sunday, January 5, 2025
HomeTop Newsوزیراعظم نے وفاقی کابینہ کی تقرری کیلئے صدر مملکت کو نام تجویز...

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کی تقرری کیلئے صدر مملکت کو نام تجویز کردئیے

Published on

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کی تقرری کیلئے صدر مملکت کو نام تجویز کردئیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے 19 رکنی وفاقی کابینہ کی تقرری کے لئے صدر مملکت کو نام تجویز کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے وفاقی کابینہ کے لیے تجویز کردہ ناموں میں اسحاق ڈار، مصدق ملک، خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، جام کمال، انجینئر امیر مقام، اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ شامل ہیں.

بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اور مصدق ملک اپنی سینیٹ کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی بطور وفاقی وزراء کام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے آئین کے آرٹیکل 91 کی کلاز 9 کے تحت محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن نقوی کی بھی بطور وفاقی وزراء تقرری کی تجویز دی ہے، وزیر اعظم نے شزا فاطمہ خواجہ کو وزیر مملکت بنانے کی تجویز دے دی۔

دوسری جانب ماضی میں مسلم لیگ کی حکومت کا حصہ رہنے والے بڑے نام اس بار کابینہ سے آؤٹ ہوگئے.

غیر سیاسی شخصیات اور ٹیکنوکریٹس پر زیادہ انحصار کیا گیا ہے.

نئی کابینہ میں کم از کم 5 ارکان ایسے ہیں جو نگران حکومت کا حصہ رہ چکے ہیں.

بتایا جارہا ہے کہ وفاقی کابینہ آج سہ پہر حلف اٹھائے گی، جس میں صدر آصف علی زرداری کابینہ ارکان سے حلف لیں گے.

Homepage

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this