اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن لیکروس ٹیم فروری میں جاپان کا دورہ کریگی۔
قومی ٹیم جاپان میں انٹرنیشنل ٹریننگ کیمپ اور14 سے 18 فروری 2025 ء تک منعقد ہونیوالی اوکیناوا اوپن لیکروس چیمپئن شپ میں شرکت کریگی جس کیلئے پاکستان لیکروس فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل ویمن ٹیم کا ٹریننگ کیمپ رواں ہفتے اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا۔
نیشنل کیمپ میں مذکورہ چیمپئن شپ اور اس کے بعد مستقبل قریب میں دیگر انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے قومی خواتین کھلاڑیوں کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کی جائے گی۔