Saturday, October 5, 2024
Homeبین الاقوامیتہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل نے کشیدگی مزید بڑھا دی: اسحاق...

تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل نے کشیدگی مزید بڑھا دی: اسحاق ڈار

تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل نے کشیدگی مزید بڑھا دی: اسحاق ڈار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ن نے کہا کہ ’غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ اگر آج ایران ہے تو کل کسی اور او آئی سی ملک کو ایسی ہی بین الاقوامی دہشت گردی، اس کی سرزمین پر قتل اور اس کی سالمیت کی سفاکی سے خلاف ورزی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘

پاکستان کے وزیر خارجہ نے منگل کو جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل نے کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ’اسرائیل تمام حدیں پار کر کے جو کر رہا ہے وہ صرف اور صرف پاگل پن ہے۔‘

اپنے خطاب میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’فلسطین میں اسرائیل کی جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔‘

ایرانی اور فلسطینی حکام کی درخواست پر بدھ کو جدہ میں بلائے گئے اسلامی تعاون تنظیم کے 57 رکنی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تنظیم کو اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments