Tuesday, December 3, 2024
HomeTop Newsسموگ کی شدت میں کمی نہ ہو سکی، آلودگی کے اعتبار سے...

سموگ کی شدت میں کمی نہ ہو سکی، آلودگی کے اعتبار سے لاہور بدستور پہلے نمبر پر براجمان

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کا دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پھر پہلے نمبرپر موجود ہے جبکہ شہر میں اسموگ کی ابتر صورتحال کے باعث شہریوں میں مختلف امراض پھیلنے لگے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال آج بھی ابتر ہے، صبح کے وقت ایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 824 تھا جو 10 بجے تک تقریباً 710 ریکارڈ کیا گیا، اس کمی کے باوجود صوبائی دارالحکومت دنیا میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔

بھارت کا شہر نئی دہلی 439 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، 175 اے کیو آئی کے ساتھ ویتنام کا شہر ہانوئی کا تیسرا اور بوسنیا کا شہر سراجیوو کا 170 اے کیو آئی کے ساتھ چوتھا نمبر ہے۔

یاد رہے کہ اے کیو آئی فضا میں موجود آلودہ ذرات کے مقدار کی پیمائش کرتا ہے، جن میں باریک ذرات (پی ایم 2.5)، موٹے ذرات (پی ایم 10)، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (این او 2) اور اوزون (او 3) شامل ہیں، 100 سے زیادہ اے کیو آئی کو ’مضر صحت‘ جب کہ 150 سے زیادہ کو ’بہت زیادہ مضر صحت‘ سمجھا جاتا ہے۔

اسموگ کی بدترین صورتحال کے باعث پنجاب حکومت کی جانب سے آج سے لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز کے 18 اضلاع میں 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

Latest articles

محسن نقوی کی پاکستان بلائنڈ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

سفیان کی بدولت، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سفیان مقیم کی 5 وکٹ کی بدولت...

رگبی لیگ کے سابق سربراہ کرکٹ آسٹریلیا کے نئے چیف ایگزیکٹیو نامزد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے منگل کے روز تجربہ کار...

پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر پہلی بار بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے منگل کو ملتان...

More like this