پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان پہلا چار روزہ میچ برابری پر ختم
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد کلب میں بنگلہ دیش ‘اے’ اور میزبان پاکستان شاہینز کے درمیان پہلا چار روزہ میچ ڈرا ہو گیا۔
میچ جو بارش سے زیادہ تر متاثر ہوا تھا، چوتھے دن 39.2 اوورز کرائے گئے، جیسا کہ آج دوپہر 2 بجے کھیل دوبارہ شروع ہوا جمعرات کو تیسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے مکمل طور پر ضائع ہو گیا۔
اس سے قبل پاکستان شاہینز نے عمر امین کی 32ویں فرسٹ کلاس سنچری کی بدولت 245 رنز کی برتری کے ساتھ 367 رنز چار وکٹوں پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی۔
عمر ڈبل سنچری سے 23 رنزپہلے آوٹ ہو گئےانہوں نے 211 گیندوں پر 177 رنز بنا ئے انہوں نے 23 چوکے اور3 زبردست چھکے لگائے۔
عمر کے علاوہ، سعود شکیل پاکستان شاہینز کے لیے 76 رنز کے ساتھ نمایاں رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ان کی اننگز میں 132 گیندوں پر 9 چوکے شامل تھے۔
اپنی دوسری اننگز میں، بنگلہ دیش ‘اے’ پانچ وکٹوں پر 153 رنز بنانے میں کامیاب رہی جب خراب روشنی کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا اور بالآخر ڈرا ہو گیا۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے فاسٹ باؤلر میر حمزہ اور محمد علی نے 2 جبکہ محمد رمیز جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مہمان ٹیم کی جانب سے نعیم حسن 69 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 55 رنزبنا کر نمایاں بلےباز رہے اوپننگ بلے باز ذاکر حسن نے 45 گیندوں پر 33 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے اب دوسرا چار روزہ میچ 20 اگست کو کھیلے گی، جو اسی مقام پر شیڈول ہے.