الیکشن کمیشن کے پاس بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے اضافی کاغذ ختم ہوگیا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے خصوصی فیچرز والا اضافی کاغذ ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں 47 حلقوں میں دوبارہ بیلیٹ پیپرز کی چھپائی کا حکم دیا گیا تھا، ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقوں میں دوبارہ بیلیٹ پیپرز کی چھپائی سے کاغذ کی کمی ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خصوصی کاغذ کی کمی کے باعث مزید کسی حلقے کے دوبارہ بیلیٹ پیپرز کی چھپائی ممکن نہیں ہوسکے گی، سپریم کورٹ نے کسی بھی حلقے میں دوبارہ بیلیٹ پیپرز چھاپنے کا کہا تو متعلقہ حلقے میں الیکشن موخر کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے بیلیٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے 200 ٹن کاغذ کی خریداری کے لیے آرڈر دے دیا ہے۔