
The draws for SAAF Women's Football Championship have been announced
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔
چیمپئن شپ کے لیے پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے، بنگلادیشی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
ایونٹ 17 سے 30 اکتوبر تک نیپال میں کھیلا جائے گا، جس میں مجموعی طور پر 7 ٹیمیں شریک ہوں گی، پاکستان اپنی مہم کا آغاز 17 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گا جبکہ 20 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلا دیش کا مقابلہ ہوگا۔
چیمپئن شپ کے گروپ بی میں نیپال، سری لنکا، مالدیپ اور بھوٹان شامل ہیں، دونوں گروپس کی 2، 2 ٹاپ ٹیمیں 27 اکتوبر کو سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔