Saturday, February 8, 2025
Homeکھیلکرکٹٹیم کو جس تنقید کا سامنا ہے وہ جائز ہے اور ہم...

ٹیم کو جس تنقید کا سامنا ہے وہ جائز ہے اور ہم اس کے مستحق ہیں، محمد رضوان

Published on

ٹیم کو جس تنقید کا سامنا ہے وہ جائز ہے اور ہم اس کے مستحق ہیں، محمد رضوان

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اس تنقید کو قبول کیا ہے جس کا سامنا قومی ٹیم کوٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے جلد باہر ہونے کے بعد کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان بھارت اور امریکہ کے خلاف شکست کے بعد حال ہی میں ختم ہونے والے ایونٹ کے سپر 8 کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا۔

رضوان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو جس تنقید کا سامنا ہے وہ جائز ہے اور ہم اس کے مستحق ہیں کیونکہ ہم نے توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کیا جو کھلاڑی تنقید کا سامنا نہیں کر سکتے وہ کامیاب نہیں ہو سکتے ۔

رضوان نے یہ بھی کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی۔

ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے مایوس ہیں ہمارے نقصان کے پیچھے کئی وجوہات ہیں جب کوئی ٹیم ہار جاتی ہے تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ باولنگ اور بیٹنگ اچھی ہو رہی ہے۔

ٹاپ آرڈر بلے باز نے پاکستان کرکٹ میں ہونے والی سرجری کے بارے میں بھی بات کی جس کا مشورہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ایک عام چیز ہے جب کوئی شخص بیمار ہوتا ہے تو آپریشن ضروری ہوتا ہے ۔

رضوان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محنتی شخص ہیں ٹیم میں کون رہے گا اور کون نہیں یہ فیصلہ چیئرمین کا حق ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے ہفتہ کو بارباڈوس میں ہونے والے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیت لیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اگلا ایڈیشن 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں ہوگا۔

Latest articles

پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات پرتگال میں ادا کردی گئیں، تدفین کل مصر میں ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسماعیلی کمیونٹی کے امام و روحانی پیشوا پرنس کریم آغا...

حماس نے مزید 3 یرغمالی رہا کر دیے، اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں کو چھوڑے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس نے غزہ میں قید مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو...

ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتیں حقیقت ہیں، کینیڈین وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی...

نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیج دیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی...

More like this