ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کوریاض میں ایشین 15 ریڈ مینز ٹیم سنوکر چیمپئن شپ 2024 کے فائنل میں تھائی لینڈ کے خلاف 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تھائی لینڈ نے 61-4، 75-53 اور 90-26 کے اسکور کے ساتھ فائنل جیت لیا کیونکہ وہ پورے میچ پر حاوی رہا۔
پہلے سنگل میچ میں پاکستان کے اسجد اقبال بھرپور کوشش کرنے کے باوجود ناکام رہے اور ہار گئے تاہم دوسرے سنگل مقابلے میں اویس منیر نے بہادری سے مقابلہ کیا لیکن انہوں نے کلر پاٹنگ کے دوران فاؤل کر دیا جس کے بعد تھائی حریف نے فریم کلیئر کر کے میچ جیت لیا۔
ڈبلز فریم میں بھی یہی صورتحال رہی اور پاکستان فائنل میں شکست کے بعد چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ منگل (2 جولائی) کو منیر نے ہانگ کانگ کے کیوئسٹ نانسن وان کو ہرا کر سعودی عرب کے ریاض میں ایشین 6-ریڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔