Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

امریکی بحری بیڑے کی موجودگی میں تہران کا بڑا قدم: سپرسونک اینٹی شپ میزائل کی خریداری پر پیش رفت

Tehran's big step in the presence of the US fleet Progress on the purchase of supersonic anti-ship missiles

Tehran's big step in the presence of the US fleet Progress on the purchase of supersonic anti-ship missiles

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جیو نیوز کی خبر کے مطابق خطے میں بڑھتی کشیدگی کے دوران ایران کے چین سے جدید سپرسونک اینٹی شپ کروز میزائل حاصل کرنے کے معاہدے کے قریب پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق چینی ساختہ سی ایم۔302 میزائلوں پر مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، اگرچہ ترسیل کی تاریخ اور مالی تفصیلات طے ہونا باقی ہیں۔

تقریباً 290 کلومیٹر رینج رکھنے والے یہ میزائل کم بلندی پر تیز رفتار پرواز کرتے ہوئے بحری دفاعی نظام سے بچ نکلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق اگر ایران کو یہ ٹیکنالوجی مل جاتی ہے تو خلیج میں امریکی بحریہ کے لیے خطرات میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایک سابق اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے اسے گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے میزائلوں کو روکنا آسان نہیں۔

اطلاعات ہیں کہ مذاکرات دو برس سے جاری تھے لیکن گزشتہ سال ایران۔اسرائیل کشیدگی کے بعد ان میں تیزی آئی۔ اسی دوران امریکا نے ایران کے قریب اپنے بحری بیڑے کی موجودگی بڑھا دی ہے اور جوہری پروگرام پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ممکنہ سخت اقدام کا عندیہ دیا ہے، تاہم میزائل معاہدے پر براہِ راست تبصرہ نہیں کیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کو اپنے اتحادیوں کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کا حق حاصل ہے، جبکہ چینی حکام نے باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ سودا طے پا جاتا ہے تو یہ ایران کی عسکری صلاحیت میں اہم اضافہ ہوگا اور مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے توازن پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق ایران زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام، اینٹی بیلسٹک دفاعی ٹیکنالوجی اور دیگر جدید ہتھیاروں کے حصول پر بھی بات چیت کر رہا ہے۔ مبصرین کے نزدیک چین، روس اور ایران کے درمیان بڑھتا عسکری تعاون خطے میں نئی صف بندیاں پیدا کر سکتا ہے، جبکہ امریکا ایران کے میزائل اور جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے دباؤ بڑھا رہا ہے۔

Tags: امریکا ایران ایران۔اسرائیل کشیدگی چین چینی ساختہ سی ایم۔302 میزائ وائٹ ہاؤس

Post navigation

Previous: ٹی 20 ورلڈ کپ: بروک کی سنچری، انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
Next: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اب بھی کیسے سیمی فائنل میں جاسکتا ہے؟

Gwadar's rapid development is on the way to becoming a new center of global trade.
  • Top News
  • پاکستان

گوادر کی تیز رفتار ترقی، عالمی تجارت کا نیا مرکز بننے کی راہ پر

Missile debris incident in UAE 3 Pakistanis injured, Prime Minister's immediate response
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای میں میزائل ملبہ گرنے کا واقعہ: 3 پاکستانی زخمی، وزیراعظم کا فوری ردعمل

Trump's final warning on the Strait of Hormuz Threat of war or pressure, tension in the region at a new level
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر ٹرمپ کی آخری وارننگ: جنگ کا خطرہ یا دباؤ، خطے میں کشیدگی نئی سطح پر

یہ بھی پڑہیے

Lahore Qalandars announce to fulfill wish of young fan suffering from cancer-X
  • کھیل

لاہور قلندرز کا کینسر میں مبتلا کمسن مداح کی خواہش پوری کرنے کا اعلان

Gwadar's rapid development is on the way to becoming a new center of global trade.
  • Top News
  • پاکستان

گوادر کی تیز رفتار ترقی، عالمی تجارت کا نیا مرکز بننے کی راہ پر

Missile debris incident in UAE 3 Pakistanis injured, Prime Minister's immediate response
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای میں میزائل ملبہ گرنے کا واقعہ: 3 پاکستانی زخمی، وزیراعظم کا فوری ردعمل

Three key directors of Bangladesh Cricket Board resign-BCB
  • کھیل

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے تین اہم ڈائریکٹر مستعفی

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Gwadar's rapid development is on the way to becoming a new center of global trade.
  • Top News
  • پاکستان

گوادر کی تیز رفتار ترقی، عالمی تجارت کا نیا مرکز بننے کی راہ پر

Missile debris incident in UAE 3 Pakistanis injured, Prime Minister's immediate response
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای میں میزائل ملبہ گرنے کا واقعہ: 3 پاکستانی زخمی، وزیراعظم کا فوری ردعمل

Trump's final warning on the Strait of Hormuz Threat of war or pressure, tension in the region at a new level
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر ٹرمپ کی آخری وارننگ: جنگ کا خطرہ یا دباؤ، خطے میں کشیدگی نئی سطح پر

Big battle in Iranian airspace Iran claims to have shot down US warplane and helicopter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی فضاؤں میں بڑا معرکہ: ایران کا امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ

Big drop after record increase, petrol price reduced by Rs 80
  • Top News
  • پاکستان

ریکارڈ اضافے کے بعد بڑی کمی، پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کی کمی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.