Sunday, January 5, 2025
Homeبین الاقوامیاسرائیل کے خلاف قدم اٹھانا لازم و ملزوم تھا، ترک صدر

اسرائیل کے خلاف قدم اٹھانا لازم و ملزوم تھا، ترک صدر

Published on

اسرائیل کے خلاف قدم اٹھانا لازم و ملزوم تھا، ترک صدر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیل کے ساتھ تجارت کو مکمل طور پر بند کرنے کے فیصلے کو ایک لازمی قدم قرار دیا ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں پریس بریفنگ میں ترکیہ کی طرف سے اسرائیل کو برآمدات مکمل طور پر بند کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کا قتل عام ناقابل قبول ہے۔

ایردوان نے کہا کہ اسرائیل نے اب تک 40 سے 45 ہزار فلسطینیوں کو بے دردی سے قتل کیا ہے۔ بحیثیت مسلمان، ہمارے لیے یہ ناقابل تصور ہے کہ ہم محض کھڑے تماشا دیکھتے رہیں۔

ہمیں کون سے قدم اٹھانے کی ضرورت ہے؟ ہم نے وہی اٹھایا ہے۔”

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے فلسطینیوں کے قتل عام پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ نیتن یاہو بے رحم ہیں اور بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ انہوں نے بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے خلاف اس بے رحمی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ پوری مغربی دنیا بالخصوص امریکہ اسرائیل کے ساتھ ہے تر ک صدر نے کہا کہ “مظلوم فلسطینی عوام کو اسرائیل کے بموں سے موت کی سزا دی گئی، ہم اس ظلم کے سامنے مزید صبر کا مظاہرہ نہیں کر سکتے تھے لہذا ہم نے ضروری قدم اٹھایا ہے۔

اسرائیل کے ساتھ ہمارا تجارتی حجم ساڑھے نو ارب ڈالر تھا جسے ہم نے نظر انداز کر کے اس دروازے کو بند کر دیا ہے۔”

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this