اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کی ٹریننگ کٹ کا انکشاف اتوار کو امریکہ کے شہر ڈیلاس میں ٹیم کے پہلے پریکٹس سیشن کے دوران ہوا۔
ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستانی کھلاڑی نئی کٹ پہنے ہوئے نظر آئے۔
تاہم بارش کی وجہ سے پاکستان کی ٹریننگ متاثر ہوئی اور آج صرف فزیکل اور فیلڈنگ سیشن ہوئے۔
پاکستان ایونٹ کے گروپ اے میں بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکہ کے ساتھ ہے۔
بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلاس میں امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ویسٹ انڈیز اور امریکا کے9مختلف مقامات پر 55 میچ کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کا ورلڈ کپ شیڈول اور اوقات
جون6: پاکستان بمقابلہ امریکہ، ڈیلاس، رات 8:30 بجے
جون9: پاکستان بمقابلہ انڈیا، نیویارک، شام 7:30 بجے
جون11 : پاکستان بمقابلہ کینیڈا، نیویارک، شام 7:30 بجے
جون16: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، لاڈر ہل، شام 7:30 بجے
اسکواڈ: بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، اعظم خان، شاداب خان، فخر زمان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، ابرار احمد، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔