Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :کینیڈا نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :کینیڈا نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

Published on

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کینیڈا نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اپنے دوسرے میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کینیڈا کی طرح آئرلینڈ کی اننگز کا آغاز بھی خراب رہا کیونکہ اپنے کپتان پالا سٹرلنگ کو صرف 9 رنز پر گنوانے کے بعد بھی آئرش بلے بازوں کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور وہ جلد ہی 12.3 اوورز میں 59-6 رنز تک اپنے تمام بلے بازوں سےمحروم ہو گئے.لورکن ٹکر، ہیری ٹیکوٹ اور دیگر بڑے رنز بنائے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔

مارک ایڈیئر24 گیندوں پر 34 رنز بنا کرآئرلینڈ کی جانب سے بلے بازی کی فہرست میں نمایاں رہے لیکن ان کی بہادر کوشش ان کی ٹیم کو فتح تک پہنچانے کے لیے کافی نہیں تھی۔

کینیڈا کی جانب سے جیریمی گورڈن اور ڈیلن ہیلیگر نے 2 جبکہ جنید صدیقی اور کپتان سعد بن ظفر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں کینیڈا نے 138 رنز کا ہدف دیا تھا ان کی شروعات خراب رہی کیونکہ آئرش گیند بازوں نے غلبہ حاصل کیا اور پہلے 9 اوورز میں صرف 53 رنز پر ان کے ٹاپ آرڈر کو آوٹ کردیا یہ نیویارک میں ایک اور کم اسکورنگ مقابلے کی طرح لگ رہا تھا لیکن نکولس کرٹن اور شریاس مووا نے انہیں بچا لیا۔

دونوں بلے بازوں نے مل کر 75 رنز کی اہم شراکت قائم کی جس نے کینیڈا کو قابل دفاع مجموعہ تک پہنچا دیا کرٹن نے ایک قابل ستائش اننگز کھیلی وہ صرف ایک رن سے اپنی نصف سنچری سے محروم رہے کیونکہ وہ 35 گیندوں پر 49 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

تاہم، مووا آخری گیند تک وکٹ پر رہے اور اپنی ٹیم کو 137-7 رنز کے مجموعے پر اننگز ختم کرنے میں مدد کی۔

آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ اور بیری میکارتھی نے 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ گیرتھ ڈیلانی اور مارک ایڈیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this