اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹرینیڈاڈ کے پورٹ آف اسپین میں جمعہ 31 مئی کو افغانستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف اپنا وارم اپ میچ 55 رنز سے جیت لیا۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 8 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔
افغانستان کے آل راؤنڈر گلبدین نائب اور رحمان اللہ گرباز کو اوپننگ بلے باز کے طور پر بھیجا گیا نائب نے اننگز کے دوسرے اوور میں اسکاٹ لینڈ کے برینڈن میک ملن کے خلاف دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے انہوں نے صرف 21 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔
اس کے علاوہ گرباز اور ابراہیم زردان نے ٹیم کے لیے مزید رنز بنانے کی کوشش کی لیکن پہلے پاور پلے میں آؤٹ ہوگئے۔
افغانستان کے کپتان راشد خان نے اپنی ٹیم کی جانب سے 15 رنز بنا کر پہلی اننگز کا خاتمہ کیا۔
دوسری جانب دوسری اننگز میں بھی افغانستان کےباولرز متاثر کرنے میں ناکام رہے، مجیب الرحمان اور کریم جنت نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نوین الحق، راشد خان، ننگیالیہ کھروٹے، عظمت اللہ عمرزئی اور گلبدین نائب نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس دوران اسکاٹ لینڈ نے رنز بنانے کی بھرپور کوشش کی جارج منسی نے 18 گیندوں پر 28 رنز بنائے مارک واٹ نے 25 گیندوں پر 34 رنز بنائے تاہم ٹیم کو افغانستان کے ہاتھوں 55 رنز سے شکست ہوئی۔
افغانستان اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ 4 جون بروز منگل یوگنڈا کے خلاف کھیلے گا جب کہ اسکاٹ لینڈ اسی دن بارباڈوس میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔