T20 World Cup 2026: Ticket sales begin, Pakistani captain missing from poster-ICC
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جمعرات کی شام باضابطہ طور پر شروع ہو گئی ہے، جس کے بعد دنیا بھر کے کرکٹ شائقین ایونٹ کے میچوں کے لیے ٹکٹ خرید سکیں گے۔
اگلے برس فروری اور مارچ میں منعقد ہونے والا یہ میگا ایونٹ بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا
ٹکٹوں کی فروخت کے لیے جاری کیے گئے سرکاری پوسٹر نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے، کیونکہ اس میں پاکستانی ٹیم کے کپتان کی تصویر شامل نہیں کی گئی شائقین کرکٹ نے اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اس پوسٹر کو تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا ہے دوسری جانب شائقین کی نظریں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، جو 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔





