Thursday, February 13, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024:مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024:مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اپنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 مہم کا آغاز 5 جون کو عمان کے خلاف بارباڈوس میں کرے گا اور ان کے کپتان مچل مارش وقت پر فٹ ہوں گےاس بات کی تصدیق ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کی۔

مارش جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں دہلی کیپٹلز (ڈی سی) کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد وہ 12 اپریل کو آسٹریلیا واپس آئے اور تب سے وہ وہاں صحت یاب ہو رہے ہیں۔

آسٹریلیا نے پہلے ہی البیون کوئنز لینڈ کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں اپنا تیاری کیمپ شروع کر دیا ہے کیونکہ تمام کھلاڑی جو آئی پی ایل کا حصہ ہیں اس وقت ورلڈ کپ کے لیے وہاں پریکٹس کر رہے ہیں۔

میکڈونلڈ نے تصدیق کی کہ مارش کو بلے کے ساتھ نیٹ میں بھی دیکھا گیا لیکن وہ کم از کم مزید دو ہفتوں تک باؤلنگ نہیں کریں گے۔

میکڈونلڈ نے آئی سی سی کے حوالے سے کہا کہ وہ اچھی طرح سے بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں شاید توقع سے تھوڑا سست ہےلیکن ہمارے پاس اب کافی وقت ہے وہ آئی پی ایل سے باہر ہو چکے ہیں۔

ہمارے پہلے میچ میں ابھی ایک ماہ کا وقت ہے اس کے لیے تیار ہونے کے لیے کافی وقت ہے۔

اگر مارش وقت پر ٹھیک نہیں ہوتا ہے تو آسٹریلیا کے پاس کپتانی کے معاملے میں میتھیو ویڈ کی موجودگی ہو گی جو ماضی میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں اور پیٹ کمنز بھی مضبوط امیدوار ہیں.

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے آسٹریلیا کا سکواڈ

مچل مارش (کپتان)، ایشٹن آگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا

Latest articles

سہ فریقی سیریز: رضوان، آغا کی سنچری، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان...

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

More like this