Wednesday, February 12, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: بھارت نے وارم اپ میچ میں بنگلہ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: بھارت نے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کو 60 رنز سے شکست دے دی

Published on

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 بھارت نے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کو 60 رنز سے شکست دے دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 وارم اپ میچ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 60 رنز سے شکست دے دی۔

مین ان بلیو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 182/5 رنز ا سکور کرنے کے بعد بنگلہ دیش کو 122/9 رنز تک محدود کر دیا۔

ارشدیپ سنگھ اور شیوم دوبے نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد سراج، جسپریت بمراہ، اکسر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ آؤٹ ہونے سے قبل 40 رنز کے ساتھ ٹاپا سکورر تھے جبکہ شکیب الحسن نے 34 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

اس سے قبل پنت نے وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر 32 گیندوں پر 53 رنز بنا کر بنگلہ دیش کے خلاف اپنی ٹیم کو پانچ وکٹ پر 182 رنز تک پہنچایا۔

سنجو سیمسن نے کپتان روہت شرما کے ساتھ مل کر بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم، وہ شرف الاسلام کی گیند پر آؤٹ ہونے سے پہلے صرف 1 رن بنا سکے۔

شرما بھی زیادہ دیر تک نہیں چل سکے 23 رنز کے اسکور پر محمود اللہ کی گیند پر آوٹ ہو گئے جبکہ شیوم دوبے نے صرف 16 رنز بنائے۔

سوریہ کمار یادیو نے بھی 18 گیندوں پر 31 رنز بنائے جبکہ پانڈیا، نے 23 گیندوں پر 40 رنز بنائے، جس میں ایک اوور میں تین چھکے بھی شامل تھے۔

ہندوستان اپنی مہم کا آغاز 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کرے گا جس کے بعد 9 جون کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلا جائے گا۔

Latest articles

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ محمود قریشی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود...

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو جیل بھیجنے کا حکم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو پولیس کی جانب...

More like this