Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024: آئی سی سی نے یوراج سنگھ کو...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024: آئی سی سی نے یوراج سنگھ کو سفیر نامزد کر دیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تٍفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعہ کو اعلان کیا کہ سابق ہندوستانی کرکٹر یوراج سنگھ کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا سفیر نامزد کیا گیا ہے جو یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائے گا۔

یوراج، جس نے 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا ورلڈ کپ سے پہلے اور اس کے دوران امریکہ میں پروموشنل ایونٹس میں شرکت کریں گے جس میں 9 جون کو نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میگا ایونٹ کا سب سے زیادہ متوقع مقابلہ بھی شامل ہے۔

ہندوستانی عظیم نے سفیر کے طور پر نامزد ہونے کے بعد کھل کر کہا کہ وہ اس ایونٹ کا حصہ بننے کے لئے پرجوش ہیں جہاں انہوں نے 2007 میں انگلینڈ کے خلاف ایک اوور میں چھ چھکے لگا کر تاریخ میں اپنا نام لکھوایا۔

یوراج نے کہا کہ کرکٹ کی میری کچھ پسندیدہ یادیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے سے آئی ہیں جس میں ایک اوور میں چھ چھکے مارنا بھی شامل ہے، اس لیے اس ایڈیشن کا حصہ بننا بہت پرجوش ہے .

ویسٹ انڈیز شائقین کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے جو دنیا کے اس حصے کے لیے مکمل طور پر منفرد ہے، جب کہ کرکٹ امریکہ میں بھی پھیل رہی ہے اور میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ذریع اس ترقی کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہوں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 20 کوالیفائنگ ٹیموں کو پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپس

گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this