Saturday, October 26, 2024
الرئيسيةکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ نے مچل مارش...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ نے مچل مارش انجری کی اپ ڈیٹ فراہم کر دی

Published on

spot_img

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ نے مچل مارش انجری کی اپ ڈیٹ فراہم کر دی

اردو انٹرنیشنل (اسپور ٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے کپتان مچل مارش ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے افتتاحی میچ میں عمان کے خلاف باؤلنگ نہیں کریں گے جو 5 جون کو کینسنگٹن اوول بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کو جمعہ کو ورلڈ کپ کے اپنے وارم اپ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 35 رنز سے شکست ہوئی تھی.

ہر گزرتے دن کے ساتھ آسٹریلوی کیمپ میں ان کے کپتان کے حوالے سے امیدیں بڑھ رہی ہیں لیکن آل راؤنڈر عمان کے خلاف پہلے میچ میں باؤلنگ نہیں کریں گے کیونکہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح ان کے ساتھ محتاط رہنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میکڈونلڈ نے بتایا کہ مِچل نے آج رات زیادہ اوورز کی فیلڈنگ کی وہ زیادہ آزادانہ طور پر آگے بڑھنے کے قابل تھے اس لیے وہ تھوڑا سا اعتماد پیدا کر رہےہیں ایسا لگتا ہے جیسے وہ پہلے کھیل کے لیے بالکل تیار ہے۔

مارش کو جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں دہلی کیپٹلز (ڈی سی) کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری ہوئی جس کے بعد وہ 12 اپریل کو آسٹریلیا واپس آئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا سکواڈ
مچل مارش (کپتان)، ایشٹن آگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا

Latest articles

انگلینڈ بمقابلہ پاکستان: ساجد اور نعمان نے انگلینڈ کا بیٹنگ آرڈر ایک بار پھر تباہ کر دیا

انگلینڈ بمقابلہ پاکستان: ساجد اور نعمان نے انگلینڈ کا بیٹنگ آرڈر ایک بار...

بھارت نے آسٹریلیا کے دورہ ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بھارت نے آسٹریلیا کے دورہ ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اسکواڈ...

قائداعظم ٹرافی کے لیے ٹیم کے کپتان کا اعلان

قائداعظم ٹرافی کے لیے ٹیم کے کپتان کا اعلان اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق...

ایمرجنگ ایشیا کپ: افغانستان اے نے بھارت اے کوہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

ایمرجنگ ایشیا کپ: افغانستان اے نے بھارت اے کوہرا کر فائنل میں جگہ بنا...

More like this