الرئيسيةکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: ابرار احمد نےویرات کوہلی کے بارے بڑا...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: ابرار احمد نےویرات کوہلی کے بارے بڑا انکشاف کر دیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کےاسپنر ابرار احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستان کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی وکٹ لینا ایک خواب ہے کیونکہ روایتی حریف آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ملیں گے جو امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

ابرار، جنہوں نے 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنا ڈیبیو کیا تھا گرین شرٹس کے اسکواڈ کا حصہ ہیں جو ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل اس ماہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلےگے۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابرار نے کہا کہ میری توجہ صرف پاکستان کے لیے میچ جیتنے پر ہے انہوں نے کوہلی کی وکٹ لینے کے اپنے خواب کو بھی ظاہر کیا۔

ابرار نے کہا کہ مجھےآئندہ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا میں ہر میچ پر توجہ دوں گا ہمارے پاس عالمی معیار کے اسپنرز ہیں مقصد پاکستان کے لیے میچ جیتنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف ورلڈ کپ میں تمام ٹیمیں ہیں لیکن میرا خواب ویرات کوہلی کی وکٹ لینا ہے۔ میں بھی اپنی بیٹنگ کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

اس سے قبل آج، یہ اطلاع ملی تھی کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this