Sydney Test: Australia beat England to win Ashes series 4-1-AFP
ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4-1 سے جیت لی۔
سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 384 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلیا نے 567 رنز اسکور کر کے 183 رنز کی برتری حاصل کی۔
دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 342 رنز بنا کر آسٹریلیا کو 159 رنز کا ہدف دیا، جسے میزبان ٹیم نے آخری روز 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
میچ میں نمایاں کارکردگی جو روٹ کی رہی جنہوں نے پہلی اننگز میں 160 رنز بنائے، جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 163 اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے 138 رنز اسکور کیے۔ دوسری اننگز میں جیکب بیتھل نے 154 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ٹریوس ہیڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ میچل اسٹارک 31 وکٹیں حاصل کر کے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔



