Saturday, July 6, 2024
Top Newsسوئیڈن نے نیٹو میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی

سوئیڈن نے نیٹو میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی

سوئیڈن نے نیٹو میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو) میں الحاق سے متعلق حتمی کارروائی کے بعد سوئیڈن باضابطہ طور پر نیٹو کا 32 واں رکن ملک بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سوئیڈن کی نیٹو میں باضابطہ شمولیت سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ آج نیٹو (اتحاد) پہلے سے زیادہ طاقتور ہو گیا ہے،نئے اتحادی سوئیڈن کی شمولیت کے بعد نیٹو آئندہ نسلوں کی آزادی اور جمہوریت کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ٹویٹر) ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سوئیڈن اپنے ساتھ قابل مسلح افواج اور فرسٹ کلاس دفاعی صنعت بھی لا رہا ہے جس سے یہ اتحاد زیادہ مضبوط اور زیادہ محفوظ ہو گیا ہے۔

دوسری طرف روس نے سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...