Wednesday, February 12, 2025
Homeتازہ ترینسپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری...

سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

Published on

سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کے خلاف جسٹس (ریٹائرڈ) مظاہر نقوی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا اس مرحلے پر قابل قبول نہیں ہے۔

تحریری حکم نامے میں واضح کیا گیا کہ عدالت نے صرف شکایت کنندگان کو فریق بنانے کے نکتے پر دلائل سنے، مؤقف سنے بغیر کسی کے خلاف کوئی حکم جاری نہیں کیا جا سکتا۔

حکم نامے کے مطابق جسٹس (ر) مظاہر نقوی کی آئینی درخواست میں شکایات کو سیاسی اور بدنیتی قرار دینے کی استدعا کی گئی، دوسرے فریق کو سنے بغیر شکایت کو بدنیتی پر مبنی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ سماعت پر بینچ کی تشکیل پر اعتراض کیا گیا جسے آج واپس لے لیا گیا، درخواست ضروری ترامیم کے بعد دوبارہ دائر ہونے پر سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

واضح رہے کہ 9 جنوری کو ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس (ر) مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this