Monday, October 7, 2024
HomeTop Newsزلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کے شدید جھٹکے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات، چترال، دیر بالا اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 170 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کسی بھی وقت آسکتا ہے۔ سردار سرفراز نے کہا کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس کا جنکشن موجود ہے، ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کبھی بھی آسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس علاقے میں 8 شدت کازلزلہ آچکا ہے، ایسا زلزلہ دوبارہ آنے پر کراچی بھی سونامی سے متاثر ہوسکتا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں زلزلے کے ممکنہ خطرات موجود ہیں تاہم ممکنہ خطرات کے پیش نظر زلزلے کی حتمی پیشگوئی ممکن نہیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments