بیرسٹر گوہر خان نئے چیئرمین پی ٹی آئی ہوں گے !

0
44

بیرسٹر گوہر خان نئے چیئرمین پی ٹی آئی ہوں گے !

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر خان کو چیئرمین پی ٹی آئی نامزد کئے جانے کا امکان ہے، بیرسٹر گوہر خان نے چیئرمین نامزد ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیٹر انوسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے جیونیوز کو بتایا کہ بیرسٹر گوہر خان اور کچھ دیگر وکلاء کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے، میری اطلاع کے مطابق عمران خان پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش اور تجویزہے کہ جب تک ان کے چیئرمین پی ٹی آئی بننے کیلئے قانونی مسائل ہیں تب تک کیلئے بیرسٹر گوہر خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کردیا جائے، اب یہ معاملہ کور کمیٹی کے اجلاس میں بھی زیرغور آئے گا۔

جبکہ دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخاب سے متعلق میڈیا میں چلنے والی قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے انٹراپارٹی انتخابات میں بطور چیئرمین حصہ نہ لینے کے دعویٰ کی تردید کرتے ہیں، امیدواروں سمیت تمام اہم معاملات کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد اور چیئرمین عمران خان کے نئی مدت کیلئے انتخاب میں حصہ لینے کا معاملے پر ترجمان پی ٹی آئی کا مئوقف سامنے آگیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کے ایکس پر جاری بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخاب کے حوالے سے میڈیا میں کی جانے والی قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کی ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الیکشن کمیشن کے حکم پر کروائے جانے والے انٹراپارٹی انتخابات میں بطور چیئرمین حصہ نہ لینے کے حوالے سے سینئر رہنما کے دعویٰ کی تردید کردی ہے۔