Monday, January 6, 2025
Homeکھیلچناسوامی اسٹیڈیم، ابر آلود موسم اور نیو زی لینڈ بمقابلہ سری...

چناسوامی اسٹیڈیم، ابر آلود موسم اور نیو زی لینڈ بمقابلہ سری لنکا

Published on

پانچ دہائیوں پرانا ایم چناسوامی اسٹیڈیم بنگلور شہر کے مرکز میں واقع ہے جس میں 40,000 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، اور یہ ٹیسٹ کرکٹ، ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کے ساتھ ساتھ موسیقی اور ثقافتی تقریبات کی بھی میزبانی کرتا ہے۔ اسٹیڈیم کرناٹک ریاست کی کرکٹ ٹیم اور انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کا ہوم گراؤنڈ ہے۔

Rainy weather at SBegaluru India, World Cup match New Zealand vs Sri Lanka
Rainy weather at SBegaluru India, World Cup match New Zealand vs Sri Lanka

ایم چناسوامی اسٹیڈیم کو بلے بازی کے لیےبہتر جانا جاتا ہے،پھر بھی اس نے اس سیزن میں نئے گیند بازوں کے لیے تھوڑی مدد فراہم کی ہے۔ تاہم، دوپہر کے واحد میچ کو چھوڑ کر اب تک کے تمام میچوں میں بنگلورو میں چھکوں کی بارش ہوئی ہے۔
آج اس خوبسورت گراونڈ میں آج نیو زی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمں آمنے سامنے ہونی تھیں، مگر آج کی تازہ اطلات کے مطابق بنگلورو میں موسم ابر آلود ہے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلات بھی ہیں۔

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے کی توقع تھی، لیکن یہ توقعات کبھی بھی حقیقت کا روپ نہیں دھار سکیں۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی اوپننگ جوڑی نے کریز پر سری لنکا کا کھاتہ کھولنے آیے لیکن جلد ہی 3 کے مجموعی سکور پر پاتھم نسانکا کو پویلین واپس بھیج دیا گیا نسانکا کے بلے کے کنارے سے نکلا ہوا کیچ ٹام لیتھم نے پکڑا۔ اس کے فوراً بعد جب اسکور 30 تھا تو کوسل مینڈس کو ٹرینٹ بولٹ نے بولڈ کیا اور راچن رویندرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، کسل مینڈس صرف 6 سکور بنا سکے۔ دو گیندوں کے بعد سدیرا سمارا وکرما، ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ڈیرل مچل کے ہاتھوں کیچ ہو گئیں۔ سری لنکن بلے بازوں میں سے کوئی بھی پچ پر جم کر سری لنکا کی وکٹیں بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکا لیکن یہ کسول پریرا ہی تھے جنہوں نے 171 کے مجموعی اسکور میں معمولی 51 رنز بنائے۔ مہیش تھیشنکا نے بھی مجموعی اسکور میں 36 رنز جوڑے۔


Sri Lanka VS New Zealand
New Zealand bowling first swept Sri Lankan batting line on a total of 171 runs in World Cup 2023 match held in India.


نیوزی لینڈ کے لیے یہ گیند کے ساتھ اچھا دن تھا۔ ٹم ساؤتھ 6.50 رنز فی اوور کی اکانومی کے ساتھ نیوزی لینڈ کے سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔ ٹرینٹ بولٹ اس شام گیند کے بہترین کاریگر رہے، انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، اپنے 10 اوورز میں صرف 37 رنز دیے، لوکی فرگوسن اور مچ سانٹر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں اور آج شام بھارت میں نیوزی لینڈ کے لیے کارآمد ثابت ہوئے.

Sri Lanka Vs New Zealand
New Zealand bowling first swept Sri Lankan batting line on a total of 171 runs in World Cup 2023 match held in India.



171 رنز کے اسکور کے تعاقب کے لیے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اپ پوری طرح تیار دکھائی دے رہی تھی۔ اوپننگ جوڑی نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو 86 رنز کا آرام دہ آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر ڈیون کونوے کی پہلی وکٹ گر گئی، انہوں نے 42 گیندوں پر شاندار 45 رنز بنائے۔ وہ دشمنتھا چمیرا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کانوے کے فوراً بعد راچن رویندرا مہیش تھیشنکا اور دھننجایا ڈی سلوا کے جال میں پھنس گئے۔ ان کے بعد کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے سکور کو 130 رنز تک پہنچایا، اس موقع پر سری لنکن بولرز کین ولیمسن سے چھٹکارا پانے میں کامیاب رہے جنہیں اینجلو میتھیوز نے بولڈ کر دیا۔ اس کے فوراً بعد مارک چیپ مین رن آؤٹ ہوئے جو بلے بازوں کے درمیان الجھن کا نتیجہ تھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ ہدف 23.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر آرام سے پورا کر لیا۔ سری لنکا کی باؤلنگ لائن نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن کو روکنے میں ناکام نظر آئی جب کہ وہ اسکور کرتے رہے اور کامیابی سے تعاقب کرتے رہے۔

New Zealand batting against Sri Lanka in World Cup 2023.
New Zealand batting against Sri Lanka in World Cup 2023.

نیوزی لینڈ نے آرام سے ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں اپنی پوزیشن حاصل کر لی ہے، اسے صرف پاکستان اور انگلینڈ کے آخری میچ کا انتظار ہے جو ٹورنامنٹ کی چوتھی سیمی فائنلسٹ ٹیم پر مہر ثبت کرے گا۔

ٹیموں کی فہرست

سری لنکا:
پتھم نیسانکا، ڈ یموتھ کرونارتنے، کوسل مینڈس، سادیرا ساماراوکراما، چریتھ ازلانکا، اینجلو میتھوس، دوشان ہمانتا،مھیش تھیکشانا، کسون رجھیتا، دشمنتھا چمیرا، دلشان مدھوشنکا.

نیوزی لینڈ:
ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، جمی نیشم، مچ سانٹر، مارک چیمپ مین، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ

Latest articles

مدینہ منورہ میں حاضری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

مدینہ منورہ میں حاضری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ حرمین شریفین کے انتظامی...

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے جولائی تا دسمبر برآمدات میں 10.52 % اضافہ

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مالی سال 25-2024 کے دوران جولائی تا...

جنگ بندی معاہدہ: 34 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں، حماس

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ...

کیپ ٹاون ٹیسٹ: پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 1 وکٹ پر 213 رنز بنا لیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان شان مسعود اور اسٹار بلے...

More like this

مدینہ منورہ میں حاضری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

مدینہ منورہ میں حاضری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ حرمین شریفین کے انتظامی...

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے جولائی تا دسمبر برآمدات میں 10.52 % اضافہ

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مالی سال 25-2024 کے دوران جولائی تا...

جنگ بندی معاہدہ: 34 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں، حماس

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ...