
Sri Lanka defeated India to win the Women's Asia Cup 2024-ACC
سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر ویمنز ایشیا کپ 2024 جیت لیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا نے ہندوستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر اپنا پہلا ویمنز ایشیا کپ 2024 جیت لیا۔
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسمرتی مندھانا (60) اور رچا گھوش (30) کی برتری کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف 6 وکٹ پر 165 رنز بنائے۔
مندھانا نے 47 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے.
پاور پلے کے اختتام پر ہندوستان بغیر کسی نقصان کے 44 کے مجموعی اسکور تک پہنچ گیا تھا لیکن سری لنکا کے گیند بازوں نے، کاویشا دلہری (2/36) کی قیادت میں ایک مضبوط مقابلہ کیا۔
گھوش کے 14 گیندوں پر4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اہم 30 رنز نے ہندوستان کو 150 رنز کے ہندسہ سے آگے بڑھا دیا۔
تاہم، چماری اتھاپتھو، ہرشیتا سماراویکرما اور کاویشا دلہری کی قیادت میں زبردست تعاقب نے 19ویں اوور میں سری لنکا کو ٹائٹل تک پہنچا دیا۔
سری لنکا کو دھچکا لگا جب 12ویں اوور کے اختتام پر اتھاپاتھو 61 رنز پرآوٹ ہو گئی تاہم، ہرشیتا، جنہوں نے میدان پر دو کیچ چھوڑے تھے، نے زبردست جوابی حملہ کرتے ہوئے نصف سنچری بنا کر اننگز کو مستحکم کیا دلہری کی دلکش ہٹس کی مدد سے،سری لنکا کو ٹائٹل جیتنے میں مدد ملی.
ہرشیتا 50 گیندوں پر 69 رنز پر ناٹ آؤٹ رہی جس میں 2چھکے اور6چوکے شامل تھے دلہری 16 گیندوں پر 30 رنز پر ناٹ آؤٹ رہی۔