Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلپاکستان آرمی چیف کی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں خصوصی...

پاکستان آرمی چیف کی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا مقصد گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی صلاحیتوں کا اعتراف اورحوصلہ افزائی تھا ۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اس سے قبل بھی ہاکی اور کرکٹ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان سے ملتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کی جانب سے ارشد ندیم نے ریکارڈ ساز پرفارمنس دیتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوادیا اور یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔

ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو میں 92.97 میٹرو کی تھرو کردی جو اب تک کا اولمپکس ریکارڈ بھی ہے۔ ارشد ندیم نے اپنی آخری تھرو 91.79 میٹر پھینک کر ایک ہی مقابلے میں دو مرتبہ 90 میٹرز سے زائد کی تھرو پھینک دی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں گولڈ میڈل جیتا تھا جبکہ پاکستان کا آخری میڈل 1992 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا اور یہ بھی فیلڈ ہاکی میں جیتا تھا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this