ریال میڈرڈ کو لا لیگا میچ میں مایورکا کے خلاف سخت مقابلے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا ۔ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کے باوجود ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیل کا آغاز سست تھا ۔ اور پہلے ہاف کے دوران ریال میڈرڈ کھیل پر اپنی گرفت مضبوط کرنے میں ناکام رہا اور ونیسیئس جونیئر اور روڈریگو جیسے کھلاڑی بھی میچ میں متوقع کارکردگی دکھا نے میں ناکام رہے جس وجہ سے مایورکا، کے جیت کے امکان روشن ہورہے تھے ۔ یہاں تک کہ جوڈ بیلنگھم میں بھی توانائی کی کمی دکھائی دے رہی تھی، جب ریال میڈرڈ مخالف ٹیم پر پریشر ڈالنے میں ناکام رہی تو مایورکا کے لیے آگے بڑھنے کے مواقع بڑھنے لگے ۔
ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے مایورکا کو گول کرنے کے کچھ قریبی مواقع ملے۔ ، ڈینی روڈریگوز نے انتونیو سانچیز کو اچھا کراس بنایا، جس نے گیند کو گول کی طرف بڑھا دیا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ یہ گول ہے لیکن گیند کراس بار کے نیچے سے ٹکرائی اور گول لائن پر آ گئی اور گول کیپر اینڈری لونین اسے دور پھینک دیا۔
دوسرے ہاف کے اوائل میں مایورکا نے دوبارہ پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ اس بار سامو کوسٹا کے ایک شاٹ کے بعد گیند گول سے تقریباً 25 گز کے فاصلے پر باؤنس ہو گئی۔ ریئل میڈرڈ غیر منظم لگ رہا تھا، مایورکا نے یہ ظاہر کیا کہ کیوں انہیں ریلیگیشن زون میں ٹیموں پر آرام دہ برتری حاصل ہے۔
کھیل میں 20 منٹ باقی تھےجب براہیم ڈیاز کے پاس ریال میڈرڈ کے لیے گول کرنے کا سنہری موقع تھا۔ روڈریگو نے شاٹ لیااور گول کیپر نے اسےروک دیا ، تاہم ڈیاز کے پاس اندر جانے کے لیے خالی جال تھا لیکن بال کسی طرح پوسٹ پر جا لگا۔ اور یہ ایک ایسی کمی تھی جو ممکنہ طور پر اسے پریشان کرے گی۔ بلآخر آخری 15 منٹ میں جیت کے لیے ریال میڈرڈ کو انٹونیو روڈیگر ، کے ہیڈر کی ضرورت تھی جس نے ریال میڈرڈ کو کامیابی سے ہمکنار کردیا۔اور یوں ریال میڈرڈ نے سخت مقابلے کے بعد لالیگا ٹائٹل ریس میں تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔