Saturday, March 1, 2025
HomeTop Newsجنوبی کوریا کے عوام کی مزاحمت: فوجی گاڑیوں کے آگے لیٹ کر...

جنوبی کوریا کے عوام کی مزاحمت: فوجی گاڑیوں کے آگے لیٹ کر مارشل لاء روکا، تصاویر وائرل

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں پارلیمنٹ اور عوام نے صدر کی جانب سے نافذ کیے گئے مارشل لا کے خلاف مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول صرف 6 گھنٹوں کے اندر ملک میں نافذ کیے گئے مارشل لاء کو اُٹھانے پر مجبور ہوگئے۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی یہ کامیابی پارلیمان اور عوام کے بے مثال اتحاد کے باعث ممکن ہوسکی۔

عوام کی بڑی تعداد پارلیمان کی عمارت کے باہر کھڑے ہوگئے اور پارلیمنٹ کے گرد حصار بناکر کھڑے ہوگئے۔

جس کے باعث فوجی پارلیمنٹ میں داخل نہ ہو پائے اور ارکان پارلیمنٹ بھاری اکثریت سے مارشل منسوخ کرانے کے لیے قرارداد منظور کرانے میں کامیاب ہوگئے۔

ملک کے دیگر اہم مقامات پر بھی عوام نے سیکیورٹی کا کام انجام دیا اور فوج کو اندر داخل ہونے سے روکے رکھا۔

ملک بھر کی شاہراؤں اور عوامی مقامات پر عوام کا جم غفیر تھا۔ شہری فوجی ٹرکوں کے نیچے لیٹ گئے۔

سیکیورٹی فورسز اور عوام کے بیچ آنکھ مچولی کا کھیل 6 گھنٹے تک جاری رہا جس نے بین الااقوامی میڈیا کی توجہ بھی حاصل کرلی۔

عوام کے اتحاد اور احتجاج کے باعث فوج پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں تک نہ پہنچ پائی اور صدر یون سک یول کو مجبوراً مارشل لا اُٹھانا پڑا۔

Latest articles

غزہ کے حوالے سے مذاکرات مثبت سمت میں جارہے ہیں ، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے...

صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، معدنیات کے معاہدے پر دستخط متوقع

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں...

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

More like this