Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹجنوبی افریقہ کے وزیر کھیل نے بھی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کیخلاف...

جنوبی افریقہ کے وزیر کھیل نے بھی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افریقہ کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کے خلاف اپنی قومی ٹیم کے میچ کے بائیکاٹ کی کال کی حمایت کی۔

پروٹیز 21 فروری کو کراچی میں افغانستان کے خلاف اپنی چیمپئنز ٹرافی مہم کا آغاز کرنے والے ہیں لیکن میک کینزی نے ایشیائی ملک میں خواتین کے حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے کرکٹ ساؤتھ افریقہ پر زور دیا کہ وہ میچ کابائیکاٹ کریں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کرکٹ جنوبی افریقہ، دیگر ممالک کی فیڈریشنز اور آئی سی سی کو اس پیغام کے بارے میں احتیاط سے سوچنا ہو گا جو کرکٹ کا کھیل دنیا کو اور خاص طور پر کھیلوں کی خواتین کو دینا چاہتا ہے.

بطور وزیر کھیل میرے لیے یہ حتمی فیصلہ نہیں ہے کہ آیا جنوبی افریقہ کو افغانستان کے خلاف کرکٹ کے فکسچر کا احترام کرنا چاہیے اگر یہ میرا فیصلہ ہوتا تو یقیناً ایسا نہیں ہوتا۔

میک کینزی کا یہ تبصرہ 160 سے زائد برطانوی سیاستدانوں نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو ایک کراس پارٹی خط پر دستخط کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں 26 فروری کو لاہور میں کھیلے جانے والے افغانستان کے خلاف انگلینڈ کے میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Latest articles

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 2025 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ کی قیمت کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

More like this