
South African Blind Cricket Team Arrives in Lahore for T20 World Cup-Pakistan blind Cricket Association (FB)
اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ ہفتے سے لاہور میں شروع ہوگا۔
دریں اثنا، بھارت اس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گیا ہے، کیونکہ بھارتی حکومت نے ان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔