Saturday, November 9, 2024
Homeکھیلکرکٹجنوبی افریقہ کی خواتین نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں...

جنوبی افریقہ کی خواتین نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

Published on

spot_img

جنوبی افریقہ کی خواتین نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر کو کھیلے گئے خواتین کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 رنز سے شکست دے دی۔

پروٹیز نے میزبان کے خلاف زبردست جیت حاصل کی، پاکستان نے 20 اوورز میں 122/5 کا مجموعی اسکور کیا۔

گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لورا وولواڈارٹ، کی زیرقیادت ٹیم نے 20 اوور کے اندر132/4 کا مجموعی اسکورکیا، تزمین برٹس، نے آخرتک کھیلتے ہوئے5 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔

جبکہ پہلی اننگز کا اختتام اس وقت ہوا جب چلو ٹریون نے 2 زبردست چھکوں کی مدد سے 7 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔

سعدیہ اقبال نے صرف3 وکٹ حاصل کیں جبکہ ندا ڈار نے ماریزانے کپ، کو آؤٹ کیا جب انہوں نے 14 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنائے۔

دریں اثنا، دوسری اننگز کا آغاز گل فیروزہ کے پہلے ہی اوور میں ماریزان کپ کی گیند پر چلو ٹریون، کے ہاتھوں کیچ ہونے سے ہوا۔

اننگز کو جاری رکھتے ہوئے منیبہ علی (6)، سدرہ امین (4)، صدف شمس (2) سمیت دیگر کھلاڑی 10 رنز سے زیادہ اسکور نہ کر سکے۔

گل کو صفر رن پر آؤٹ کرنے کے بعد کپ نے سدرہ امین کو بولڈ کیا۔

پروٹیز کی تمی سیکھونے نے ندا ڈار کو 26 گیندوں پر 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ کیا جب کہ سیشنی نائیڈو نے صدف کو اننگز کے 7.2 اوور پر سن لوس کے کیچ کے بعد پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کھیل کا اختتام ہوا، عالیہ ریاض نے 39 گیندوں پر 52 رنز بنائے جبکہ پاکستانی کپتان نے 24 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔

Latest articles

سہ ملکی سیریز، ایشیا کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم دبئی پہنچ گئی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ میں شرکت کے...

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا،رپورٹ

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا (بی سی سی...

پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں،ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن کا موقف سامنے آگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں ایک...

پی سی بی نے سمیر احمد کو بورڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دے دی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہفتے...

More like this