Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsشنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس: غیرملکی سربراہان مملکت اور وفود کی...

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس: غیرملکی سربراہان مملکت اور وفود کی آمد کا سلسلہ جاری

Published on

spot_img

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس: غیرملکی سربراہان مملکت اور وفود کی آمد کا سلسلہ جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 23 واں سربراہی اجلاس آج (منگل) سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے وزرائے اعظم اور سربراہان مملکت کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کی بھی جلد آمد متوقع ہے۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

منگل کو ژاپاروف اکیل پاکستان پہنچے تو نور خان ایئربیس پر وزیر توانائی مصدق ملک نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے گئے۔

اس کے بعد دوپہر میں بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو بھی اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بیلاروس کے وزیر اعظم اور ان کے وفد کے اراکین کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔

ترکمانستان کے ڈپٹی چئیرمین برائے کابینہ وزرا راشد مریدوف بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

اسلام آباد انٹرنیشل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے نے ترکمانستان کے سینئر رہنما راشد مریدوف کا استقبال کیا۔

اسی دوران تاجکستان کے وزیر اعظم کوخیر رسول زودہ اسلام آباد پہنچ گئے جن کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر تجارت جام کمال نے شاندار استقبال کیا۔

تاجک وزیر اعظم کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور انہیں کو پھول پیش کیے گئے جبکہ بچوں نے پاکستان اور تاجکستان کے جھنڈے لہرا کر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

وزارت تجارت سے جاری اعلامیے کے مطابق تاجک وزیر اعظم کا دورہ دوطرفہ تعلقات کےفروغ اور تعاون کے سلسلے میں اہم قدم ہے اور ایس سی او میں عالمی رہنماؤں کی شرکت سے علاقائی استحکام کی امیدیں وابستہ ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایس سی او کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 2 روزہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس کی صدارت وزیراعظم محمد شہباز شریف کریں گے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this