Saturday, June 29, 2024
کھیلکرکٹشاہد آفریدی نے پاکستان کےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے امکانات کے بارے...

شاہد آفریدی نے پاکستان کےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے امکانات کے بارے میں بڑا دعویٰ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے درمیان ایک جرات مندانہ دعویٰ کردیا۔

منگل کو پی سی بی پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے آفریدی نے پاکستان کی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیےحمایت کی جو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہے ۔

آفریدی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ کے حالات ہمارے کھلاڑیوں کے مطابق ہوں گے ہمارے اسپنرز اور فاسٹ باؤلرز اچھے ہیں اور بلے باز بھی شاندار فارم میں ہیں۔

ایک اور اہم چیز جو پاکستان کو میچ جیتائے گی وہ ان کی فیلڈنگ ہوگی کیونکہ انہیں ہر دستیاب موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

پوری ٹیم کو بابر کا ساتھ دینا چاہیے، خاص طور پر سینئرز، اور کپتان کو فیصلے کرتے وقت بے خوف ہونا چاہیے۔

مجھے یقین ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کا فائنل کھیل سکتا ہے۔

آفریدی کو اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا سفیر نامزد کیا تھا۔

آفریدی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا جبکہ 2007 میں فائنل تک رسائی میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

ورلڈ کپ اسکواڈ:بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، اعظم خان، شاداب خان، فخر زمان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، ابرار احمد، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

شیڈول
جون6: پاکستان بمقابلہ امریکہ، ڈیلاس

جون9: پاکستان بمقابلہ انڈیا، نیویارک

جون11: پاکستان بمقابلہ کینیڈا، نیویارک

جون16: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، لاڈر ہل

دیگر خبریں

Trending