Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی میچ میں 'تین سپر اوور' کے ساتھ ریکارڈ قائم

ٹی ٹوئنٹی میچ میں ‘تین سپر اوور’ کے ساتھ ریکارڈ قائم

ٹی ٹوئنٹی میچ میں ‘تین سپر اوور’ کے ساتھ ریکارڈ قائم

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مہاراجہ ٹرافی ٹورنامنٹ کے دوران ایک تاریخی تصادم دیکھنے میں آیا جس کے دوران ایک میچ میں فاتح کا تعین کرنے کے لیے تین سپر اوور درکار تھے۔

ہبلی ٹائیگرز بنگلور بلاسٹرز کے خلاف فتح یاب ہوئے۔

ٹائیگرز کی جانب سے دیے گئے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بلاسٹرز نے بھی 164 رنز بنائے اور مقررہ 20 اوورز کے بعد کھیل برابری پر ختم ہوا۔

اس دوران ٹائیگرز کے کپتان منیش پانڈے نے اپنی ٹیم کے لیے 33 رنز بنائے جبکہ بلاسٹرز کی جانب سے میانک اگروال نے 54 رنز بنائے۔

پہلے سپر اوور میں دونوں ٹیموں نے 10-10 رنز بنائے جس کے بعد دوسرا سپر اوور ہوا۔

سپر اوور کو جاری رکھتے ہوئے ہبلی نے اوور میں 8 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو 9 رنز کا ہدف دیا۔

تاہم، بنگلورو ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہا، پانڈے کی قیادت والی ٹیم نے 8 رنزبنا کر میچ پھربرابر کر دیا.

میچ کو ختم کرنے اور فاتح کی پیشین گوئی کرنے کے لیے، میچ تیسرے سپر اوور میں چلا گیا۔

اس تاریخی اوور کے دوران، اگروال کی قیادت والی ٹیم نے 13 رنز کا ہدف دیا، جس کا تعاقب کرنے میں ٹائیگرز کامیاب رہے۔

کرانتی کمار کی جانب سے لگائی گئ باؤنڈریز کی بدولت ٹیم نے فائنل ڈیلیوری پر فتح حاصل کی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments