Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان

تین دن طویل مذاکرات کے باوجود پاکستان افغانستان کسی معاہدہ تک نہ پہنچ سکے

1 minute read
Second round of Pak-Afghan talks in Istanbul, deadlock persists despite 18-hour-long session

استنبول میں پاک-افغان مذاکرات کا دوسرا دور، 18 گھنٹے طویل سیشن کے باوجود تعطل برقرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان جاری مذاکرات کو بچانے کے لیے آخری کوششیں کی جا رہی ہیں، حالانکہ افغان طالبان کی “ہٹ دھرمی” کے باعث پیش رفت میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہفتہ کے روز استنبول میں شروع ہوا۔ یہ مذاکرات 18 اور 19 اکتوبر کو دوحہ میں قطر اور ترکی کی مشترکہ ثالثی سے ہونے والے پاک-افغان مذاکرات کے بعد ہو رہے ہیں جن کے نتیجے میں سرحدی جھڑپوں کے کئی دنوں بعد ایک مستقل جنگ بندی طے پائی تھی۔

دوحہ مذاکرات اس وقت ہوئے تھے جب پاک-افغان سرحد پر شدید جھڑپیں ہو رہی تھیں اور اسلام آباد نے افغانستان میں گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں پر حملے کیے تھے۔ دوحہ میں ہونے والے معاہدے کے تحت ابتدائی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کو بڑھا کر مستقل جنگ بندی میں تبدیل کر دیا گیا تھا اور دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ وہ استنبول میں دوبارہ مل کر دیرپا امن اور استحکام کے طریقہ کار پر کام کریں گے۔

ایک اعلیٰ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تیسرے روز مذاکرات 18 گھنٹے تک جاری رہے۔ ان 18 گھنٹوں کے دوران افغان طالبان کے وفد نے بار بار پاکستان کے منطقی اور جائز مطالبے یعنی ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) اور دہشت گردی کے خلاف قابلِ اعتماد اور فیصلہ کن کارروائی  سے اتفاق کیا۔تاہم ذرائع نے بتایا کہ افغان وفد کا مؤقف “کابل سے موصول ہونے والی ہدایات” کے بعد بدل گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی وجہ وہ غیر منطقی اور غیر قانونی مشورے ہیں جو کابل سے افغان وفد کو ملے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور میزبان دونوں انتہائی سنجیدگی اور سوچ بچار کے ساتھ پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔

ایک سیکیورٹی اہلکار نے کہا طالبان کی ہٹ دھرمی کے باوجود ایک آخری کوشش اب بھی جاری ہے کہ اس مسئلے کو بات چیت اور منطق کے ذریعے حل کیا جا سکے اور مذاکرات اپنے آخری مرحلے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

اس سے قبل مذاکرات سے واقف ذرائع نے بتایا تھا کہ زیادہ تر نکات پر دونوں فریقوں کے درمیان اتفاق ہو چکا ہے،تاہم افغان سرزمین سے کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں خصوصاً کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی کے طریقہ کار پر اختلافات برقرار ہیں۔

پیر کے روز فضا خاصی مثبت تھی، اور شرکاء نے مذاکرات کو “حوصلہ افزا پیش رفت” اور “دونوں وفود کی سنجیدہ شمولیت” قرار دیا تھا۔

تاہم شام تک یہ عمل ایک بار پھر تعطل کا شکار ہوتا دکھائی دیا۔ شرکاء کے مطابق افغان طالبان کا وفد اب بھی کسی تحریری معاہدے پر دستخط سے گریزاں رہا خاص طور پر اس معاملے پر کہ وہ ٹی ٹی پی کی حمایت ختم کرنے کے لیے قابلِ تصدیق ضمانت فراہم کریں۔

ایک ذریعے نے بتایا ہمیں امید تھی کہ جلد افغانستان کے ساتھ ایک مشترکہ دستاویز پر دستخط ہو جائیں گے جس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا مگر یہ تاحال ممکن نہیں ہو سکا۔

ایک پاکستانی اہلکار نے کہا میزبان ممالک پاکستان کے خدشات کو سمجھتے ہیں مگر کابل اور قندھار کے لوگ کسی قسم کے وعدے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ایک اور ذریعے نے اعتراف کیا یہ ایک مشکل مرحلہ ہے جو مذاکراتی عمل میں بڑھتی ہوئی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے۔افغان وفد کے ایک رکن نے کہا افغان فریق نے واضح کیا ہے کہ تناؤ کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔ ہم پرامید ہیں کہ یہ مذاکرات مثبت نتیجہ دیں گے۔

ترکی اور قطر کے ثالث بھی اسی امید کا اظہار کر رہے ہیں۔ایک ثالث نے کہا اگرچہ مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی، مگر یہ حقیقت اہم ہے کہ دونوں فریق تین دن تک مسلسل رابطے میں رہے  اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی بھی فریق اس عمل کو ٹوٹنے نہیں دینا چاہتا۔

پیر کے دن مذاکرات کا لہجہ اتوار کے نو گھنٹے طویل اجلاس کے بعد کے مایوس کن ماحول سے بالکل مختلف تھا، جب پاکستانی حکام نے کہا تھا کہ اسلام آباد نے طالبان وفد کو اپنا آخری مؤقف پیش کر دیا ہے۔

ایک سینیئر سیکیورٹی اہلکار کے مطابق پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کی سرپرستی کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی۔

Tags: استنبول افغان طالبان افغانستان پاک-افغان مذاکرات تعطل برقرار شدید جھڑپیں

Post navigation

Previous: جرمنی میں برڈ فلو کی وبا شدت اختیار کر گئی ، 5 لاکھ سے زائد پرندے تلف
Next: امریکہ میں فضائی سفر مفلوج : 5,600 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

یہ بھی پڑہیے

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Asian Cup Qualifiers: Pakistan, Myanmar match to be held without fans-PFF
  • کھیل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان، میانمار میچ بغیر شائقین کے ہوگا

Naseem Shah’s controversial tweet: Why “treat Maryam Nawaz like a queen”?-X
  • کھیل

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ: مریم نواز کے ساتھ “ملکہ جیسا سلوک” کیوں؟

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.