Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹسرفراز احمد کا بابر اعظم کے بارے میں مزاحیہ تبصرہ سوشل میڈیا...

سرفراز احمد کا بابر اعظم کے بارے میں مزاحیہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل

Published on

spot_img

سرفراز احمد کا بابر اعظم کے بارے میں مزاحیہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کا جمعرات کو چیمپیئنز ون ڈے کپ میں ڈولفنز اور اسٹالینز کے درمیان ہونے والے مقابلے کے دوران موجودہ وائٹ بال کپتان بابر اعظم کے بارے میں مزاحیہ تبصرے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

ٹورنامنٹ کے ساتویں میچ میں سعود شکیل کی زیرقیادت ڈولفنز نے وکٹ کیپنگ بلے باز محمد حارث کی قیادت میں اسٹالینز کا مقابلہ کیا۔

پاکستان کے وائٹ بال کپتان کی آمد پر فیصل آباد میں شائقین کی جانب سے ’بابر، بابر‘ کے نعرے بلند ہوئے۔

جب اسپنر سفیان مقیم اپنے کھیل کے پہلے اوور کے لیے تیار ہو رہے تھے تو ڈولفنز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد اپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بابر اعظم پر ایک مزاحیہ طنز کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

احمد نے کہا کہ “کوئی جلدی نہیں۔ انکو بابر، بابر کرنا ہے۔ ہم بابر کو 40 اوور کھلا دیں گے، باقی سارے آؤٹ ہو جائیں گے جلدی نہیں، وہ بابر، بابر کا نعرہ لگاتے رہیں

یہاں دیکھیں

تاہم، اس کھیل میں پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان نے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو چیمپئنز کپ میں ڈولفنز کے خلاف 271 رنز کے مجموعی اسکور تک پہنچایا۔

جواب میں، ڈولفنز کی بیٹنگ یونٹ 25 اوورز میں معمولی 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح اسے 174 رنز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو کہ جاری چیمپئنز ون ڈے کپ میں ان کی تیسری شکست ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this