Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلفٹ بالسین مارینو:دنیا کی سب سے نچلے درجے کی فٹ بال ٹیم کی...

سین مارینو:دنیا کی سب سے نچلے درجے کی فٹ بال ٹیم کی 20 سالوں میں پہلی جیت

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق سین مارینو نے نیشنز لیگ میں لیخ شن شٹائن کے خلاف 1-0 سے فتح کے ساتھ اپنا پہلا مسابقتی فٹ بال میچ جیت کر تاریخ رقم کی۔ یہ جیت اس لیے اہم ہے کیونکہ وہ دنیا کی سب سے کم درجہ کی ٹیم ہے اور اس نے 20 سالوں میں کوئی میچ نہیں جیتا تھا۔ ان کی آخری جیت بھی 2004 میں لیخ شن شٹائن کے خلاف تھی۔

یہ سین مارینو کی بطور ٹیم دوسری فتح ہے۔سین مارینو کے لیے فاتح گول 19 سالہ اطالوی کھلاڑی نکو سینسولی نے 53 ویں منٹ میں کیا۔ اس کے بعد سین مارینو نے کئی سالوں کی شکستوں کے بعد اس تاریخی جیت کو محفوظ بنانے کے لیے بھرپور دفاع کیا اور بلآخر 1-0 سے جیتنے میں کامیاب رہی ٹیم نے اس جیت کے بعد بھرپور جشن منایا ۔

San Marino: World's lowest-ranked soccer team wins first in 20 years
San Marino: World’s lowest-ranked soccer team wins first in 20 years

پچھلے سال، سین مارینو نے یورو 2024 کوالیفائر میں ایک گول کیا لیکن ڈنمارک سے 2-1 سے ہار گئے۔ انہوں نے مارچ میں سینٹ کٹس اور نیوس کے ساتھ 0-0 سے ڈرا بھی کیا۔ سین مارینو ایک چھوٹا ملک ہے جو اٹلی کے قریب واقع ہے ،جس کی آبادی صرف 33,000 ہے یہ محض 61 مربع کلومیٹر پر محیط ہے، اور ماؤنٹ ٹائٹانو کے لیے جانا جاتا ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments