Friday, January 10, 2025
Homeکھیلفٹ بالسلیم فارانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 20...

سلیم فارانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 20 جولائی کو متوقع

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق سلیم فارانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 20 جولائی کو ہوگا۔ جس کی صدارت ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر راجہ اشتیاق احمد کریں گے۔ اجلاس میں تمام ممبران کی مشاورت سے سلیم فارانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

سلیم فارانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام 7 جولائی سے میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہونا تھا لیکن محرم الحرام کے باعث ملتوی کیا گیاتھا۔

ٹورنامنٹ کی نئی تاریخ کا اعلان آئندہ چند دنوں بعد کر دیا جائے گا۔اور چیمپئن شپ میں راولپنڈی کی فٹ بال کلبوں کے رجسٹرڈ کھلاڑی حصہ لیں گےلیکن ، ٹورنامنٹ میں ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ پی ایف ایف قوانین کے مطابق ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے انتخاب کیا جائے گا۔

Latest articles

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

More like this