
SAFF Junior Athletics Championship: Visas to India issued to national team
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان جونئیر اتھلیٹکس ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری کردیے گئے۔
قومی جونئیر اتھلیٹکس ٹیم آج نو ستمبر کی صبح لاہور سے براستہ واہگہ بارڈر بھارت روانہ ہوگی، 12 رکنی جونئیر اتھلیٹکس ٹیم لاہور سے امرتسر بذریعہ بس سفر کرے گی، ٹیم میں 11 مرد اور ایک خاتون اتھلیٹ شامل ہے۔
امرتسر سے قومی اتھلیٹکس ٹیم بذریعہ فلائیٹ چنائی جائے گی جہاں ساف جونئیر اتھلیٹکس چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک منعقد ہوگی۔
صدر اتھلیٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے جونئیر اتھلیٹکس ٹیم اچھی تیاری کے ساتھ بھارت جارہی ہے ۔ نوجوان اتھلیٹس سے بہتر کارکردگی کی امید ہے۔