اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ہے، جہاں پاکستانی ٹیم نے شاندار کاردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے محمد آصف نے راؤنڈ میچز مکمل ہونے پر براہ راست سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ جبکہ نسیم اختر نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے کمال چاو لہ کو 4،2فریم سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ، یاد رہے، بھارتی کھلاڑی کمال چاو لہ ریڈ سکس ورلڈ چیمپئن ہیں ۔