Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

1 minute read
Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈان نیوز کی خبر  کے مطابق  روس نے خبردار کیا ہے کہ یورپی ممالک یوکرین جنگ میں بتدریج براہِ راست فریق بنتے جا رہے ہیں، جبکہ ماسکو نے براعظم یورپ اور برطانیہ میں ڈرون بنانے والی تنصیبات سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روسی وزارتِ دفاع کی حالیہ رپورٹ میں ان ممالک کے کردار کی تفصیلات واضح کی گئی ہیں جو یوکرین کو ڈرونز اور عسکری معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ وزارتِ دفاع نے برطانیہ، جرمنی، پولینڈ، نیدرلینڈز سمیت متعدد یورپی ممالک میں قائم ان فیکٹریوں کی نشاندہی بھی کی ہے جہاں ڈرون یا ان کے پرزے تیار کیے جاتے ہیں۔

سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے سوشل میڈیا پر ایک سخت بیان میں اشارہ دیا کہ یہ تنصیبات ممکنہ اہداف بن سکتی ہیں، تاہم حکومتی سطح پر اس حوالے سے کوئی واضح تصدیق نہیں کی گئی۔

دوسری جانب روس نے یوکرینی حملوں کے بعد اپنے اہم توانائی انفراسٹرکچر کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔ خاص طور پر مغربی روس کی بندرگاہوں — اُست-لوگا اور پرایم ورسک حالیہ ڈرون حملوں کے بعد فضائی دفاعی نظام کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

لینن گراڈ کے گورنر الیگزینڈر دروزڈینکو کے مطابق حساس تنصیبات کے تحفظ کے لیے اضافی موبائل دفاعی یونٹس تعینات کیے جا رہے ہیں، جن میں رضاکار ریزرو اہلکار بھی شامل ہوں گے۔

یوکرین کا مؤقف ہے کہ یہ حملے روس کی جانب سے جاری فضائی کارروائیوں کا جواب ہیں، جبکہ ماہرین کے مطابق توانائی تنصیبات پر حملوں نے روس کی تیل برآمدات کو متاثر کیا ہے، حالانکہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث مارچ میں روس کی تیل آمدن تقریباً 19 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

Tags: روس سابق روسی صدر دمتری میدویدیف کریملن گورنر الیگزینڈر دروزڈینکو یوکرین

Post navigation

Previous: غیر محفوظ علاج کا خمیازہ: شہر میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ
Next: بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، اپنے دفاع کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں

Iran warns Trump administration, American people will now pay the economic price
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے

Major operation in Africa, US and Nigerian forces kill ISIS leader
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

افریقہ میں بڑا آپریشن، امریکی اور نائجیرین فورسز نے داعش رہنما کو ہلاک کر دیا

یہ بھی پڑہیے

PCB announces squad for ICC Women's T20 World Cup 2026-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے اسکواڈکا اعلان کر دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، اپنے دفاع کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں

Iran warns Trump administration, American people will now pay the economic price
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے

Major operation in Africa, US and Nigerian forces kill ISIS leader
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

افریقہ میں بڑا آپریشن، امریکی اور نائجیرین فورسز نے داعش رہنما کو ہلاک کر دیا

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.