Rossi van der Dussen announces retirement from international cricket-AFP
جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز راسی وین ڈیر ڈوسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر پر ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 9 اکتوبر 2018 کو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے کیا اور جلد ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے اہم کھلاڑی بن گئے انہوں نے اپنے کیریئر میں 57 ٹی ٹوئنٹی، 71 ون ڈے اور 18 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔
وین ڈیر ڈوسن نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 16 اگست 2025 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا وہ اہم مواقع پر ذمہ دارانہ بیٹنگ کے لیے مشہور رہے، جبکہ 2023 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی 133 رنز کی شاندار اننگ ان کے کیریئر کی نمایاں جھلکیوں میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں بھی سنچری اسکور کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔





