Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsنیشنز لیگ: رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت پرتگال کی پولینڈ کو...

نیشنز لیگ: رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت پرتگال کی پولینڈ کو 5-1 سے شکست

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیشنز لیگ کے ایک اہم میچ میں پرتگال نے پولینڈ کے خلاف 5-1 کی شاندار کامیابی حاصل کی۔

پرتگال نے اس میچ کو 5-1 سے جیت کر نیشنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ کے آخری لمحات میں پرتگال کی برتری 4-0 تھی، اور اسی دوران رونالڈو نے اپنی دوسری کوشش میں پوسٹ پر ایک شاندار بائیسکل کک کے ذریعے گول کیا۔

پرتگال کے تمام گول دوسرے ہاف میں ہوئے۔ جس میں سب سے پہلا گول رافیل لیو نے کیا، جو گیند کو ہیڈ کے ذریعے گول میں لے گئے۔ اس کے بعد پولینڈ کے مدافع جیکب کیویئر کے فاؤل کرنے پرتگال کو پنالٹی ملی اور رونالڈو نے اس پنالٹی کو بااعتماد انداز میں گول میں تبدیل کر دیا۔

تیسرا گول برونو فرنینڈس نے کیا، جس نے پرتگال کی برتری کو مزید مستحکم کر دیا۔ چوتھا گول پیڈرو نیٹو نے کیا اور پرتگال کو 4-0 کی برتری دلائی۔

Ronaldo's double sends Portugal into quarter-finals
Ronaldo’s double sends Portugal into quarter-finals
Photo-AFP

پولینڈ کی جانب سے واحد گول ڈومینک مارکزوک نے کھیل کےآخری لمحات میں کیا، لیکن اس سے پرتگال کی خوشی میں کوئی فرق نہیں آیا۔ اس میچ میں رونالڈو نے دو گول کر کے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا اور پانچ نیشنز لیگ میچز میں اپنے پانچ گول مکمل کیے۔

اس جیت کے ساتھ پرتگال نے گروپ اے 1 کے فاتح کی حیثیت سے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ پولینڈ نیشنز لیگ میں مزید آگے بڑھنے میں ناکام رہا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this